245

پیر پگارا بھی نیب کے شکنجے میں، مبینہ کرپشن پر انکوائری کی منظوری

اسلام آباد   مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی بھی نیب کے شکنجے میں آ گئے جب کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مبینہ کرپشن کے الزام پر انکوائری کی منظوری دیدی۔گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرِ صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حْروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی اور بورڈ آف ریونیوکورنگی کراچی کے افسران و اہلکاران کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر غیر قانونی طور پر سرکاری پلاٹ پرائیویٹ شخص کو الاٹ کرنے  کے علاوہ غیر قانونی طور پر ڈیفنس ویو سوسائٹی کراچی کی اراضی الاٹ کرنے اور غیر قانونی تعمیرات کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 212 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں متعدد ریٹائرڈ سرکاری افسران کیخلاف ریفرنسز، تحقیقات اور انکوائریوں کا بھی حکم دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں