248

ماہرہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل

کراچی نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ پیتے ہوئے ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں جنہوں نے پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں طوفان مچادیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نےماہرہ  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی تھی جب کہ انہیں مختصر لباس پہننے پر بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بعد ازاں ان تصاویر کے حوالے سے ماہرہ خان کی وضاحت سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں