193

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگرمقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ نہ رکُ سکا اور ریاستی دہشتگردی کے ایک اور  وحشیانہ واقعے میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع راجوری کے علاقے راوارین تالا میں کارروائی کی ،  قابض فوج نےعلاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران وحشیانہ فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں