70

کراچی میں چاول کے تاجر کی لاش ملنے کا معمہ، بیوی اور بچے قاتل نکلے مگر ایسا قدم کیوں اٹھایااور قتل کس طرح کیا؟ خوفناک انکشاف نے سب کو لرزا دیا

کراچی : شہر قائد میں چاول کے تاجر کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ اسے بیوی نے اپنے بچوں کی مدد سے قتل کیا تھا۔ چاول کے تاجر عبدالستار کو اس کی بیوی نے بچوں کیساتھ مل کر قتل کیا اور مقتول کو بیلن، چمچوں اور بلے سے مار مار کر ہلاک کیا گیا۔ 3 دسمبر کو الفلاح سوسائٹی کے گھر سے تاجر کی لاش ملی تھی لیکن اب یہ معمہ حال ہو گیا ہے اور قاتل بیوی کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کا کسی اور خاتون کیساتھ چکر چل رہا تھا اور جب اس بارے میں پوچھا تو اس نے گالیاں دینا شروع کر دیں۔ قاتل بیوی نے پولیس کو بتایا کہ میرا اپنے شوہر کیساتھ کافی عرصے سے مسئلہ چل رہا تھا اور جب میں نے ان کے دو ایس ایم ایس پڑھ لئے تو انہوں نے گالیاں دینی شروع کر دیں، جس نمبر پر یہ ایس ایم ایس موصول ہوئے تھےاس پر کال کی تو ایک خاتون نے فون اٹھایا، میرے شوہر جب گھر آئے تو میں نے کہا کہ آپ سے بات کرنی ہے لیکن انہوں نے گالیاں دینا شروع کر دیں اور غصے سے میرا گلا دبانے کی کوشش کی۔ قاتل بیوی نے بتایا کہ جب انہوں نے میرا گلا دبانے کی کوشش کی تو میں اور میرے بچے غصے میں آ گئے جس کے بعد میں نے بیلن اٹھایا اور انہیں مارنا شروع کر دیا۔ پولیس نے خاتون اور اس کے تین بچوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں