52

قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد

ملتان:عدالت نے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کردی۔ ملتان کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت میں معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ضمانت پر رہا ملزمان مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر اقبال پیش ہوئے، قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم کو بھی عدالت میں پیش کیاگیا۔دوران سماعت عدالت نے تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان پر جرح کے لیے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔ اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی سمیت دیگر 5 افراد پر عدالت نے مئی میں فرد جرم عائد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں