44

ن لیگ کا کے پی اسمبلی میں نوازشریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج،حکومتی ارکان کے چور چور کے نعرے

پشاور: مسلم لیگ( ن) نے خیبرپختونخوااسمبلی میں نوازشریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا،ن لیگی خاتون ایم پی اے ثوبیہ شاہد پلے کارڈ اٹھا کر ایوان میں آ گئیں ،حکومتی ارکان نے چور چور کے نعرے لگا دیئے۔ ن لیگ کے ارکان نے خیبرپختونخوااسمبلی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا، جس پر کے پی اسمبلی میں ہنگامہ ہو گیا،ن لیگی خاتون ایم پی اے ثوبیہ شاہد پلے کارڈ اٹھا کر ایوان میں آ گئیں ،جس پر ”نوازشریف کیساتھ انصاف کیا جائے “کے نعرے درج ہیں،حکومتی ارکان نے چور چور کے نعرے لگائے،وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اور اور لیگی ارکان میں تکرارہوئی، شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پلے کارڈسے کچھ نہیں ہو گا انصاف لینا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں