92

اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہبازشریف نیب آفس پہنچ گئے

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب آفس پہنچ گئے،حمزہ شہبازکو آمدن سے زائد اثاثے، صاف پانی کمپنی اوررمضان شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب آفس پہنچ گئے،حمزہ شہباز نیب آفس پہنچے تو لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے،کارکنوں نے حمزہ شہبازپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ واضح رہے کہ حمزہ شہبازکو آمدن سے زائد اثاثے، صاف پانی کمپنی اوررمضان شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا ہے۔لیگی رہنما کو آمدن سے زائد اثاثے اور صاف پانی کمپنی کیس میں پہلے بھی طلب کیا گیا تھاان کے جوابات سے مطمئن نہ ہونے پر نیب نے انہیں کل نوٹس جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں