76

نوازشریف نے آج صبح ناشتے میں کیا کھایا اور کیا مصروفیت رہی ؟ جیل کے اندر سے خبر آ گئی

لاہور : نوازشریف نے کوٹ لکھپت جیل میں پہلی رات گزار لی ہے اور انہوں نے صبح ناشتے میں پراٹھے کے علاوہ ڈبل روٹی بھی کھائی۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بیرک نمبر ایک دی گئی ہے جبکہ انہیں قیدی نمبر 4470 الاٹ کیا گیا ہے ۔ نوازشریف کی بیرک شہبازشریف کی بیرک کے بالکل عقب میں ہے ۔ نوازشریف کو جیل میں بہتر کلاس دی گئی ہے جس میں کئی ضروری سہولیات میسرہوں گی ۔نوازشریف نے آج صبح بیرک سے ملحقہ صحن میں چہل قدمی کی جبکہ انہوں نے اخبار بھی پڑھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں