67

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے نئے سال کا جشن کہاں پر منایا

ممبئی : نئے سال کا آغاز ہو گیاہے اسے خوش آمدید کہنے کیلئے دنیا بھر میں بھر پور جشن منایا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پر بالی ووڈ ستاروں نے نئے سال کا جشن مختلف ممالک میں منایا جبکہ کچھ نے بھارت میں ہی پارٹیوں کا اہتمام کیا تاہم اب ویرات کوہلی اور انوشکاشرما نے بھی نئے سال کا جشن مناتے ہوئے تصاویر جاری کر دی ہیں جوکہ انٹرنیٹ پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں ۔ویرات کوہلی نے انسٹا گرام پر اہلیہ انوشکا شرماکے ساتھ آسٹریلیا میں سال نو کا جشن مناتے ہوئے تصاویر جاری کیں جس میں وہ دونوں کافی خوش نظر آ رہے ہیں ۔ ویرات کوہلی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پیچھے گھر میں اور پوری دنیا کے شہریوں کو نئے سال کی ڈھیر ساری مبارک باد ۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں