49

ملک بھرمیں فوجی عدالتوں کی آئینی مدت ختم ہو گئی

اسلام آباد: ملک بھرمیں فوجی عدالتوں کی آئینی مدت ختم ہو گئی تاہم تمام فوجی عدالتیں زیرسماعت کیس نمٹاسکیں گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک بھرمیں فوجی عدالتوں کی آئینی مدت ختم ہو گئی تاہم تمام فوجی عدالتیں زیرسماعت کیس نمٹاسکیں گی،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کواب نئے مقدمات نہیں بھجوائے جاسکتے۔دوسری طرف اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث حکومت مدت بڑھانے کابل نہ لاسکی ،حکومت کوآئینی بل کی منظوری کیلئے دوتہائی اکثریت درکار ہے،قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کے تعاون کے بغیربل منظورنہیں ہوسکتا ۔واضح رہے کہ فوجی عدالتیں پہلی بارجنوری 2015میں دوسال کیلئے قائم کی گئی تھیں ،جنوری 2017میں فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسال توسیع کی گئی جس کی آج آئینی مدت ختم ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں