65

میرے دروازے سائلان اوروکلاء کیلئے ہروقت کھلے ہیں ڈسٹرکٹ سیشن جج بہاول پورقیصرنزیربٹ

یزمان( ایم اقبال انجم سے ) ڈسٹرکٹ سیشن جج بہاول پورقیصرنزیربٹ نے کہا ہے کہ میرے دروازے سائلان اوروکلاء کیلئے ہروقت کھلے ہیں جوبھی انصاف کیلئے آئیگا اسے میں انصاف دینے کیلئے کسی قسم سے دریغ نہیں کیا جائیگاوہ آج تحصیل بارایسوسی ایشن یزمان میں نومنتخب عہدیداران کی حلف براداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چولستانی باشندوں کو عدالتی امورمیں پیشیوں پر آنے دشوار راستوں سے آنے کیلئے جلد ہی کنوینس کا انتظام کرایا جارہاہے ،اس موقع پر مقامی اور احمدپورشرقیہ،بہاول پور کے ججزوکلاء صحافی برادری کی کثیرتعداد موجود تھی ،سابقہ جنرل سیکرٹری سجاد سدھونے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کوچارج دیااور مہمان خصوصی سیشن جج نے نومنتخب صدرمحمدافضل دیول ایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری عمرحیات قریشی سمیت عہدیداران سے حلف لیا بعد ازاں مہمانان گرامی ججز صاحبان میں انعامات شیلڈ ٹرافی تقسیم کی گئیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں