43

تیرے بنابھی کیاجینا،نیشنل پارک لال سوہانرامیں نرگینڈابھی اپنی مادہ گینڈا کے غم میں مرگیا

(بہاول پور (رپورٹ ایم اقبال انجم سے

“تیرے بِنا بھی کیا جینا
ساتھی کی جداٸی دل کا روگ بنی اور روگ موت بن گیا

نیشنل پارک لال سوہانرا کے 42 سالہ نر گینڈے کے روگ پرکسی دواٸی نے کام نہ کیا ـ
نر گینڈا اپنے ساتھی کی جداٸی میں چل بسا
مادہ گینڈہ ایک ماہ قبل طبعی موت مری تھی
شاہ نیپال نے 1982میں پاکستان کو گینڈوں کی جوڑی تحفے میں دی تھی
دونوں گینڈوں کی وفات سے نیشنل پارک کی رونقیں ماند پڑ گٸیں ـ
نر گینڈے کے پوسٹمارٹم کیلٸے ڈاکٹروں کی ٹیم نیشنل پارک لال سوہانرا پہنچ گٸی
یاد رہے کہ بہاولپور نیشنل پارک لال سوہانرا میں نیپال سے سابق صدرجنرل ضیاء الحق کے ادوار سے تحفے میں دیئے جانے والے دوگینڈے نر اور مادہ میں سے مادہ گینڈہ ایک ماہ قبل ہلاک ہوگئی تھی ـ
گینڈوں کا جوڑہ عرصہ دراز سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا ملک بھر سے لوگ خصوصاً بچے گینڈے دیکھنے کے لیے لال سوہانرا نیشنل پارک کا رخ کرتے تھے ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں