55

انٹرنیشنل انسانی حقوق کمیشن کے چئیرمین محمدنوازچیمہ کی ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سےملاقات

بہاول پور(رپورٹ ایم اقبال انجم سے)انٹرنیشنل انسانی حقوق کمیشن (پاکستان)جاپان کے چیئرمین محمدنوازچیمہ نے کراچی میں ایدھی

فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی اورایدھی سنٹرکادورہ کیا اس موقع پر محمدنوازچیمہ نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ عبدالستارایدھی کی خدمات انسانیت اور پاکستان کیلئے ناقابل فراموش ہیں انہوں نے ایک مسحیاء کی طرح انسانیت کی خدمات سرانجام دی تھیں اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے محمد نوازچیمہ نے کہاکہ اب مرحوم کے بیٹے فیصل ایدھی نے فاونڈیشن کی خدمات سمبھال کر بڑے اچھے اقدامات کیئے ہیں فیصل ایدھی ایک نوجوان ہونے کے ناطے بڑے اچھے کام کررہے اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہے ہیں ،اس موقع پر محمد نوازچیمہ نے کہاکہ کراچی کی بیوروکریسی اور افسران نیب سے خوفزدہ ہوچکے ہیں وزیراعظم پاکستان اس پرپالیسی نرم کریں تاکہ سندھ کے تمام ڈیپارٹمنٹ سے نیب کاخوف کم ہوسکے اور افسران اپنے اپنے فرائض صیح طریقہ سے سرانجام دے سکیں ،محمدنوازچیمہ نے کہاکہ انٹرنیشنل انسانی حقوق کمیشن کاادارہ بیرون ممالک سے لے کرپاکستان میں بھرپورطریقہ سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے اورانسانیت کی فلاح کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جارہے ہیں جہاں بھی ظلم وجبرزیادتی پولیس گردی ،وڈیرہ گردی جیسے واقعات رونماہونگے ہم اپنا کام کرتے رہیں گے اور ہمارے ادارے کے کارکنان وہاں پر پہنچ کرحالات کاجائزہ لیتے رہیں گے ایدھی سنٹرمیں محمد نوازچیمہ کابھرپوراستقبال کیاگیااور ان کی خدمات کی بھی تعریف کی گئی،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں