41

زرعی ترقیاتی بنک یزمان کاافتتاح مرکزی چیئرمین شیخ امااللہ اورایم پی اے احسان الحق چوہدری ولی داد چیمہ نے کیا

یزمان (ایم اقبال انجم سے)زرعی ترقیاتی بنک کے مرکزی چیئرمین شیخ امان اللہ نے کہا ہے کہ لودھراں کے بعد پاکستان میں دوسرااے ٹی ایم کارڈ کااجراء یزمان میں کیا گیا ہے اس سے کسانوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی وہ آج زرعی ترقیاتی بنک یزمان میں اے ٹی ایم مشین کا افتتاح کررہے تھے انہوں نے کہا ہم کسانوں کوآسان طریقہ سے قرضوں کی فراہمی کریں اور پیسوں کی ادائیگی اے ٹی ایم کارڈ کے زریعہ ہوگی انہوں نے میونسپل کمیٹی میں ایک تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر ایم پی اے چوہدری احسان الحق ،وفاقی وزیرچوہدری طارق بشیرچیمہ کے فرزندارجمند ولی داد چیمہ ،چیئر مین میونسپل کمیٹی ملک محمد سرور،وائس چیئرمین سید محمدنوازشاہ اور زرعی ترقیاتی بنک بہاول پور یزمان کے تمام افسران عملہ سمیت شہریوں صحافیوں کی کثیرتعدادموجود تھی بعد زاں مہمانان گرامی میں شیلدیں بھی تقسیم کی گئیں ،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں