49

اسسٹنٹ کمشنریزمان نے دوپٹرول پمپ سیل کردیئے

یزمان/ایم اقبال انجم سے

سسٹنٹ کمشنر یزمان عابد شبیر لغاری کی پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی ،دوپٹرول پمپ سیل اور متعدد کو جرمانے، تفصیل کے مطابق

ا سسٹنٹ کمشنر یزمان عابد شبیر لغاری نے گزشتہ روز پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی کی جس میں 2پٹرول پمپوں کو سیل کیا جن کے پاس ڈی سی آفس سے منظور شدہ این او سی نہیں تھا، اور دو پٹرول پمپوں کو پٹرول اور ڈیزل زائد نرخوں پر فروخت اور پیمانے کم ہونے پر ایک پمپ مالک کو 10ہزار اور دوسرے پمپ مالک کو 15ہزار روپے جرمانہ کیا ،اس موقع پرا سسٹنٹ کمشنر یزمان عابدشبیر لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ناقص پٹرول ،ڈیزل اور زیادہ نرخ پر فروخت کرنے والے تمام پمپس کو سیل کردیا جائے اور ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں