73

لائیواسٹاک جگائیت پیرچولستان میں کروڑوں کی کرپشن انٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں


محکمہ لائیواسٹاک فارم جگائیت پیرچولستان میں کروڑوں روپئے کی کرپشن بے نقاب ،محکمہ انٹی کرپشن بہاول پورنے تحقیقات شروع کردیں روشنی نے ثبوت حاصل کرلیئے سرکاری ٹمبر،، ونڈہ فروخت کیاجانے لگاپانی کی موٹریں اورپائپ بھی اکھاڑ لیئے گئے انچارج نے عملہ سے سازبازکرکے ٹرانسفارمرپائپ موٹریں فورخت کردیں اورحکومت پنجاب کو چوری ہونے کی رپورٹ ارسال کردی ،
تحصیل یزمان چولستان جگائیت پیرمیں سالہاسالوں سے قائم محکمہ لائیواسٹاک فارم جگائیت پیرمیں کروڑوں کی کرپشن سامنے آگئی انچارج ریاض شاہ اورزراعت افسررحمت اللہ سمیت عملہ سے سازبازکرکے کروڑوں روپئے کا سرکاری ٹمبر، ونڈہ اور پانی کی موٹریں ،پائپ،ٹرانسفارمرچوری کرکے فروخت کردیئے اورحکومت پنجاب کو چوری کی رپورٹ ارسال کردی ،ایک شہری محمد اقبال بلوچ کی درخواست پرمحکمہ انٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور روشنی نیوز نے ثبوت حاصل کرلیئے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں