23

ہیڈ راجکاں یزمان کے واقعہ میں وفاقی وزیرچوہدری طارق بشیرچیمہ اسسٹنٹ کمشنرعابدشبیرلغاری ملوث نہ ہیں

بہاول پور /روشنی نیوز
چولستانی تحصیل یزمان کے تھانہ ہیڈ راجکاں کے چک نمبر23ڈی این بی کی سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کے اصل حقائق سامنے آگئے روشنی نیوزکی رپورٹ کے مطابق اس چک کی اراضی جو کہ بقایاسرکارہے ایک سوکینال اراضی پر تحصیل احمد پورشرقیہ کے رہائشی لوگوں نے عرصہ دوماہ قبل بااثرلوگوں کی سرپرستی میں اس اراضی پر ناجائز قبضہ کیا اوروہاں پر جھونپڑے بنالیئے اور ناجائزکاروبارشروع کردیا بعض آفراد کے خلاف تھانہ ڈراورمیں مقدمات بھی درج ہوچکے ہیں گردونواح تقریبا150معززین نے بیان حلفی بھی جاری کردیئے ہیں جس میں انہوں نے اندراج کیا ہے یے لوگ ناجائز قابضین ہیں جنہوں نے غلط کاروبارشروع کرکھا ہے ان سے ہم معززین شرفاء کی عزت وناموس کو خطرات لاحق ہیں جن کے ثبوت بھیروشنی نیوزنے حاصل کرلیئے ہیں حکومت پنجاب کی ہدائیت پر اسسٹنٹ کمشنر عابد شبیرلغاری نے پولیس کو 31جنوری کولیٹر جاری کیااور پولیس سے تعاون کی ہدائیت کی بعدازاں محکمہ ریونیوکا عملہ جب اراضی خالی کرانے گئے تووہاں کے بااثرآفراد نے ہجوم کو عملہ کے خلاف مشتعل کردیا اور مشتعل ہجوم نے محکمہ ریونیوکی سرکاری گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی جن کے خوف سے عملہ موقع سے بھاگ جانے میں ہی عافیت سمجھی جس وقت یے واقعہ رونماہواتو اس وقت اسسٹنٹ کمشنر عابدشبیرلغاری اورریونیو عملہ موقع پر موجود نہ تھے اور نہ ہی عابد شبیر لغاری نے خواتین اور لوگوں پرکسی قسم کا تشدد کرایا ہے اسسٹنٹ کمشنرکی ہدائیت پر متاثرین کو سرکاری ہسپتال یزمان میں شفٹ کیاگیا جو رات کے وقت ہی وہاں سے گھروں کوبھاگ گئے سرکاری ہسپتال کی طرف سے کسی قسم کی بھی کوئی ایم ایل سی جاری نہ ہوئی ہے ادھر سرکاری ہسپتال کے عملہ اور انچارج نے ان لوگوں کے ہسپتال سے بھاگ جانے کی تصدیق کی ہے ،ادھرایک لسانی جماعت نے ق لیگ کے وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور ان پر ناجائز قسم کے بے بنیاد الزامات عائد کردیئے حالانکہ چوہدری طارق بشیرچیمہ نے ہمیشہ لسانیت سے دور راہ کے اپنے علاقے کی فلاح وبہبودکیلئے کام کیا ہے انہوں نے ہمیشہ سرائیکیوں سے محبت کی ہے کچھ عناصر جو کہ چوہدری طارق بشیر چیمہ کی مقبولیت سے خائف ہیں وہ ان کی سیاسی ساکھ کو متاثر کرنے کیلئے بے بنیاد قسم کا پروپٹگنڈہ کررہے ہیں،روشنی نیوز کی ٹیم مزیدشواہد اکٹھے کررہی ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں