30

ڈپٹی کمشنربہاولپور،کنزرویٹرجنگلات،اورحکیم مراتب علی نےنیشنل پارک میں گرین پاکستان کے تحت پودے لگائے

بہاول پور/بیورورپورٹ
ڈپٹی کمشنربہاول پورشوزب سعید،کنزرویٹرمحکمہ جنگلات چوہدری جاوید گل،اوردیگرعملہ کے ہمراہ معروف ٹرانسپورٹرمحمد افضل رانجھا  کڈ والایزمان کے معروف حکیم ڈاکٹرمراتب علی نے ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر نیشنل پارک لال سوہانرامیں پودے لگائے اورحکومت پاکستان کی سربزوشاداب پالیسی بیان کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ٹمبرمافیاء کے خلاف بلادریغ کاروائی کی جائے کنزرویٹرچوہدری جاوید گل نے ٹمبرمافیاء کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ جنگلات سمیت نیشنل پارک کے عملہ میں سے کسی نے بھی کوتاہی کی توسخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی،اس موقع پر افسران نے حکیم ڈاکٹرمراتب علی کا شکریہ ادا کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں