23

ایران:آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے پرکرپشن کا الزام

تہران : ایران کے سرکاری ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژ ن کارپوریشن کے سابق چیئرمین محمد سرفرازنے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مجتبیٰ خامنہ ای سمیت ریاستی اداروں میں کرپشن کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہاہے کہ بہت سے لوگوں کو کرپشن پر زبان کھولنے کی پاداش میں زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔ سرفراز نے بتایا کہ پاسداران انقلاب بدعنوانی کے انسداد کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانے میں سرگرم ہیں تاکہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث اہم شخصیات کو بچایا جا سکے ۔ اگر ان اداروں کے اندر سے کرپشن کے خلاف کوئی آواز بلند کرنے کی جرات کرتا ہے تو اسے مختلف طریقوں سے خاموش کرا دیا جاتا ہے ۔ سابق ایرانی عہدیدار نے الزام لگایاکہ مجتبیٰ خامنہ ای نے 9کروڑڈالر کی مالیت سے ڈیٹا سنٹر قائم کیا۔ اس کے علاوہ پاسداران انقلاب نے ریڈیو اور ٹی وی کے مختلف منصوبوں میں 5 کھرب ایرانی ریال کی سرمایہ کاری کی ۔ اس کے علاوہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ساڑھے 51کروڑ ریال سے آئی پی ٹی وی پراجیکٹ شروع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں