30

چین کیساتھ تجارتی تعاون سے امریکہ نے بڑا فائدہ اٹھایا

بیجنگ: چین کی وزارت تجارت نے چین امریکہ تجارتی تعاون میں امریکہ کو حاصل ہونے والے فوائد پر مبنی رپورٹ جاری کر دی جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چین امریکہ تجارتی تعاون سے امریکہ نے بڑا فائدہ اٹھایا ہے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ روز چین کی وزارت تجارت نے چین امریکہ تجارتی تعاون میں امریکہ کو حاصل ہونے والے فوائد پر مبنی رپورٹ جاری کی جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ چین امریکہ تجارتی تعاون دونوں ممالک اور عوام کے لئے حقیقی فائدہ لایا ہے اور امریکہ نے اس سے بڑا فائدہ اٹھایا ہے ۔ تجارت میں امریکہ کا خسارہ امریکہ کی جانب سے چین کے لئے برآمدات پر پابندی اور مارکیٹ کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے ہوا ہے ۔ امریکہ کو چین امریکہ تجارت میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ2018میں چین امریکہ کے مابین تجارت کی مالیت 6 کھرب 33ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر بنی جو1979 کے مقابلے میں 252 گنا زیا دہ ہے تاہم امریکہ کی موجودہ حکومت نے تجارتی خسارے کا بہانہ بناتے ہوئے تجارتی کشمکش کا آغاز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں